’’اہل بدعت‘‘ کی اصطلاح: مفہوم اور ضابطہ
سوشل میڈیا کے بڑے فتنوں میں سے ایک سلفیت کا دعوی رکھنے والے ہر شخص کو سلفی سمجھنے کا فتنہ ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک عوام الناس کی با ٓسانی رسائی نے فتنوں کے انتشار میں جلتی آگ…
معروف مزعومہ مفکرین کے فتنے اور ہماری سادہ لوحی (قسط اول)
دین اسلام کے بنیادی مقاصد میں سے ایک مقصد حق و باطل کے ما بین تمییز کو بیان کرنا ہے، نیز ہدایت و سنت کی راستے کی وضاحت کرنا اس پر چلنے کی دعوت دینا ہے، اور ساتھ ہی اہل…
کیا مسلم حکمرانوں کے خلاف (خروج) بغاوت مختلف فیہ مسئلہ ہے؟
صحابہ کرام نے نبی اکرم ﷺ کا لایا ہوا خالص دین مکمل امانت داری کے ساتھ امت تک پہنچایا، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت تمام عقائد اسلام کا حقیقی چہرہ اور قرآن و حدیث کی درست تعبیر ہے، جس میں نصوص کتاب و سنت کا التزام اور انحراف سے نجات ہے۔
ان کے بالمقابل اہل بدعت ہیں، جنہوں نے کتاب و سنت پر اپنی ناقص وکج فہم عقل کو فوقیت دی اور دلائل سے روگردانی کرتے ہوئے دین میں نت نئی بدعات ایجاد کی، باطل تاویل وتحریف کا سہارا لے کر مختلف اقسام کی بدعات کو وجود بخشا۔
ان کے باطل افکار کی تردید کے لئے اللہ رب العالمین نے اس امت میں ایسے علما کو پیدا کیا جنہوں نے تمام منحرفانہ افکار کی خوب خوب خبر لی ہے، اور امت کو ان کے فتنوں سے باخبر کیا ہے۔
سلف صالحین کی کتابیں انحراف سے بچاؤ اور جادہ حق کی صحیح راہنما ہیں، اہل بدعت کے خلاف کاٹ دار تلوار اور برق آسمانی کے مثل ہیں۔ انہوں نے اہل سنت کے عقائد کی بھی توضیح کی ہے اور اہل بدعت کے فاسد عقائد کی تردید بھی، اہل حق کی نشانیاں بھی بتائی ہیں اور منحرفین کا پردہ بھی فاش کیا۔ وللہ الحمد والمنہ۔
حاکم کے خلاف خروج کا مسئلہ ان اہم مسائل میں سے ایک ہے جسے سلف صالحین نے اہل سنت کے خصوصی اعتقاد میں ذکر کیا ہے، اور جسے اہل سنت و اہل بدعت کے درمیان حد فاصل بھی بتایا ہے۔
حافظ زبیر صاحب، ساحل عدیم اور علما حق وسوء کا معیار
جب کسی سے کوئی سوال کیا جائے تو وہ مطلوبہ سوال کا جواب کتاب وسنت کی روشنی میں دے، اس سوال کے جواب کو اپنی ہوائے نفس کی تسکین کا ذریعہ نہ بنائے، حافظ زبیر صاحب سے ساحل عدیم کی…
لا مذہبیت یا لا منہجیت؟
آپ کو کچھ لوگ ایسے ملیں گے جو تمام جماعتوں سے دوری دکھاتے ہوئے اپنے آپ کو صرف ”مسلم“ کہیں گے، بلکہ کچھ تو آیت ”هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ“ سے بھی استدلال کریں گے۔ یہ ”لا مذہبیت“ دکھانے کی کوشش کرتے…
مولانا مودودی، سرفراز خان صفدر اور مسعود بی ایس سی کی کتابوں کا مطالعہ نفع بخش یا گمراہی کا پیش خیمہ؟
کچھ عرصہ قبل ایک مضمون "چند کتابیں” کے عنوان سے زیرِ نظر ہوا، مضمون نگار نے اہل بدعت ومنکرینِ سنت کی کتابوں پڑھنے کا مشورہ دیا ہے، جس میں مولانا مودودی، سرفراز خان صفدر اور مسعود بی ایس سی کی…