شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ کی کتاب "رفقا أهل السنة بالسنة” کے بارے میں کچھ باتیں
شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ اپنی کتاب "رفقا أهل السنہ بالسنہ” کی تالیف کا مقصد بتاتا ہوئے فرماتے ہیں: "میں نے "مدارک النظر” نامی کتاب میں جن لوگوں کی طرف اشارہ کیا ہے، اور ان پر رد کی تائید کی ہے اس سے میں نے رجوع نہیں کیا ہے”، (شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ نے اس کتاب میں سفر الحوالی، سلمان العودہ اور محمد المسعري وغیرہ پر رد کی تائید کی ہے)، پھر شیخ عبد المحسن العباد فرماتے ہیں: میں نے "رفقا اہل السنۃ بالسنۃ” نام سے جو کتاب تالیف کی ہے اس کا تعلق ان لوگوں سے بالکل بھی نہیں جن کا ذکر میں "مدارک النظر” نامی کتاب کے مقدمہ میں کیا ہے، اور نہ ہی اس کتاب کا تعلق "اخوان المسلمین” سے ہے، نہ ہی سید قطب کے پیروکار سے ہے، نہ ہی "فقہ الواقع” کی رٹ لگانے والوں سے، نہ ہی حکام کے خلاف بولنے والوں سے، اور نہ سلفی علمائے کرام کے خلاف زبان درازی کرنے والوں سے ہے، میری کتاب "رفقا اہل السنہ بالسنہ” سے مراد مذکورہ بالا جماعت یا افراد بالکل بھی نہیں ہیں، دور دور تک اس کتاب سے ان کا واسطہ نہیں ہے، اس کتاب سے مراد صرف اور صرف اہل سنت ہیں، نہ کہ وہ جماعتیں اور فرقے جو اہل سنت والجماعت کی راہ سے منحرف ہیں”.
”الموسوعۃ الحدیثیہ لمرویات الامام ابی حنیفہ“ میں امام صاحب کی کثرت مرویات کی حقیقت
”الموسوعۃ الحدیثیہ لمرویات الامام ابی حنیفہ“ میں امام صاحب کی کثرت مرویات کی حقیقت ✍️ فاروق عبد اللہ نراین پوری (پی ایچ ڈی ریسرچر، شعبہ فقہ السنہ، کلیۃ الحدیث الشریف، جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی…
قبروں پر دعا کرنے کا شرعی حکم
تالیف: فضیلۃ الشیخ ماجد بن سلیمان الرسی حفظہترجمہ: سیف الرحمن حفظ الرحمن تیمی ہر چند کہ شریعت میں قبولیتِ دعا کے اسباب بیان کردئے گئے ہیں، پھر بھی اس سلسلے میں لوگ تین گروہ میں بٹے ہوئے ہیں: ایک گروہ…
کیا ’’اہل حدیث‘‘ اور ’’غیر مقلد‘‘ دو مترادف الفاظ ہیں؟
اس وقت عموماً مخالف حلقوں میں اہلِ حدیث اور غیر مقلد دو ہم معنی لفظ سمجھے جاتے ہیں اور اہلِ حدیث حضرات بھی اسے گوارا کرتے ہیں، لیکن واقعتا یہ درست نہیں۔ اعتقادی بدعات کے دور میں ایسے لوگ ملتے…
بیانِ علم اور تطبیقِ علم میں فرق
جب آپ کو ایک حدیث یا مسئلے کا یقینی علم ہو، اسے عمومی طور پر آگے بیان کرنا چاہیے۔ یہ شرعاً مطلوب ہے اور حدیثِ نبوی "بلغوا عنی ولو آیة” میں اسی بات کا حکم دیا گیا ہے۔ مگر جب…
نوجوانان اہل حدیث سے مفقود ہوتی منہجی غیرت
دوسری قسط کسی شاعر نےکہا تھا: بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی. اور اب تو بات نکل چکی ہے، اب بقول بعض "صرف منہجی لاٹھی چلے گی” اور اب وقت آگیا ہے کہ اہل حدیث کا لیبل…




