کچھ عرصہ قبل مفتی طارق مسعود صاحب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں موصوف نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ خواتین کے سجدہ کا طریقہ مردوں سے مختلف ہے.
اس وقت میں نے اس ویڈیو سے اغماض نظر اس لیے کیا تھا کیونکہ اس مسئلے پر حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ نے کراچی کے ایک مفتی صاحب کا جامع رد لکھا تھا جو کہ کتابی شکل میں موجود ہے.
مگر پھر دوبارہ مفتی طارق صاحب کی ایک دوسری ویڈیو نظر میں آئی جس میں انہوں نے کہا کہ: "چونکہ اہل حدیث علماء اس بات سے واقف ہیں کہ اس مسئلے میں کوئی دلیل موجود نہیں ہے اس لیے ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا”۔ نیز مفتی صاحب نے اس مسئلے میں اپنے موقف کی تائید میں منگھڑت اجماع کا بھی دعویٰ کیا ہے، لہذا مفتی صاحب کے مزعومہ اجماع اور دلائل کی حقیقت بیان کرنے کے لیے میں نے یہ مختصر سا رسالہ تالیف کیا ہے۔
اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ ہماری لغزشوں کو معاف فرمائے اور ہدایت پر قائم رکھے. آمین۔

