فکری انحراف کی صورتیں دور حاضر میں:موجودہ دور میں فکری انحرافات پوری قوت سے ظاہر ہوچکی ہیں ، تو اصل وتقارب کے اتنے پلیٹ فارمز دنیا میں ظاہر ہوگئے ہیں جن کی نظیر انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ظاہر ہیکہ جب فکر ونظر کی ترویج کے لئے حالات سازگار ہوں تو باطل طاقتیں سب سے پہلے ان سے استفادہ کے لئے لپکتی ہیں۔ چنانچہ آج گھر بیٹھے انسان ان کے باطل افکار و نظریات کا شکار ہو رہا ہے ، اور ان افکار سے متاثر ہو کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ریشہ دوانیوں اور ہرزہ سرائیوں پر آمادہ نظر آتا ہے ، زمین کی مسافتیں سمٹ گئی ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایک گھر کے افراد مختلف افکار و نظریات سے متاثر نظر آرہے ہیں ، اس فکری انحراف کا نتیجہ ہے کہ ہم مسلم ممالک میں کبھی علمانیت اور جمہوریت کی اٹھتی ندائیں سن رہے ہیں تو کبھی آزادی نسواں کا پر فریب نعرہ گوش سماعت ہوتا ہے ، کہیں اسلامی احکام وقیود سے آزادی کا غلغلہ بلند کیا جا رہا ہے ، کہیں جنسی بے راہ روی اور انارکی کو قانونی حیثیت دینے کی مانگیں اٹھ رہی ہیں ، جب ہم ان فکری انحرافات کے اسباب وعلل پر نظر ڈالتے ہیں تو ذیل کے کچھ اہم اسباب ہمارے سامنے آشکارا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔!!!!
فکری-انحراف۔-شيخ-اشفاق-سلفي


