آپ کو کچھ لوگ ایسے ملیں گے جو تمام جماعتوں سے دوری دکھاتے ہوئے اپنے آپ کو صرف ”مسلم“ کہیں گے، بلکہ کچھ تو آیت ”هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ“ سے بھی استدلال کریں گے۔
یہ ”لا مذہبیت“ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ یہ بھی ایک مذہب ہے۔
ایسے لوگ در حقیقت ”لا مذہبی“ نہیں ”لا منہجی“ ہوتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک واضح راستہ دکھایا ہے ”ليلها كنهارها لا يزيغ عنها إلا هالك“، اور اس راستہ پر چلنے والوں کے بارے فرمایا ہے: «من كان على ما أنا عليه اليوم وأصحابي»
یہ جملہ خود اس بات کی دلیل ہے کہ صحابہ کرام کے بعد آنے والی جماعت کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ خوش خبری دے رہے ہیں۔ اس لئے یہ کہنا کہ ”صحابہ کرام کی جماعت کے بعد اب قیامت تک کامل جماعت کا وجود ناممکن ہے“ در اصل اسی جماعت سے لوگوں کو متنفر کرنے کی ناپاک کوشش ہے جس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوش خبری سنائی ہے۔
ایسے لوگ متلون ہوتے ہیں، اور سلفیوں کے درمیان دھیما زہر پھیلاتے ہیں۔