کچھ عرصہ پہلے ایک جماعت ’’جماعت اخوان المسلمین‘‘ کا ظہور ہوا جو اپنی نسبت اہل سنت وجماعت اور سلف صالحین کی طرف کرتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کے اہداف ومقاصد اور حرکات وسکنات اس نسب کے مخالف اور بالکل برعکس ہیں، لہذا اس جماعت کی دعوت ومنہج پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں تاکہ حقیقت کھل کر سامنے آ جائے، اس جماعت کے عقائد وافکار کا اگر ہم تفصیلی جائزہ لیتے ہیں تو مضمون لمبا ہو جائے گا ، چونکہ محور گفتگو یہاں صرف اس جماعت کی دہشت گردی اور اعداء اسلام سےاس کی سانٹھ گانٹھ کو واضح کرنا ہے، لہذا اسی نقطہ پر گفتگو کرنے کی کوشش کریں گے۔
الاخوان المسلمون کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے افکار عجائب وغرائب پر مبنی ہیں، یہ لوگ کافروں کے لیے رحیم اور مسلمانوں کے لیے شدید ہیں، مسلمانوں کی تکفیر کرتے ہیں اور کافروں سے اخوت وبھائی چارگی قائم کرتے ہیں، بطور مشتے نمونہ از خروارے چند اقتباسات نقل کیے جاتے ہیں:
جماعت-اخوان-المسلمین-اور-سعودی-عرب-کی-علماء-کونسل-کا-جاری-کردہ-فتوی_