فقراء ومساکین کیلئے جو چیز سب سے زیادہ فائدہ مند تھی اسے رب رحیم نے متعین کردیا، کون سی چیز کس کیلئے کتنی اور کب بہتر ہے یہ اللہ رب العالمین سے زیادہ بہتر کون جان سکتا ہے، نیز اموال کی زکاۃ میں درہم ودینار میں نصاب متعین ہے کہ اس میں سے کتنا نکالا جائے، لیکن اسی زمانے فطرہ فرض ہوا اور شریعت نے سوائے غلہ کے کسی اور چیز کا ذکر نہیں کیا، اس سے پتہ یہ چلا کہ فطرہ نکالنے والے اور فطرہ لینے والے کیلئے فائدہ مند وہی چیز ہے جسے شریعت نے مقرر کیا ہے۔
صدقہ-فطر-کے-احکام-ومسائل-اور-چند-شبہات-کا-جائزہ۔-2026

