زیر نظر کتاب معالی الدکتور الشیخ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ حفظہ اللہ وتولاه / وزير اسلامی امور و دعوت وارشاد مملکت سعودی عرب کی تالیف ہے جو اپنے عناوین اور مشمولات کے لحاظ سے بڑی جامع ہے۔ سعادۃ الملحق الدینی جناب شیخ بدر بن ناصر العنزی حفظہ اللہ نے اپنے معاون شیخ عبد اللطیف بن عبد الصمد الکاتب حفظہ اللہ کے ایماء پر مجھ ناچیز کو اس کے اردو ترجمہ کے لئے مكلف كيا۔ اور میں نے بهى بفضلہ تعالی بڑی دلچسپی سے اس کے ترجمہ کا کام انجام دیا۔ حتی الامکان الفاظ وجمل کی مکمل رعایت کرتے ہوئے سلیس اور بامحاورہ ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ موضوع کی اہمیت اور مؤلف كتاب كى شخصیت بهى اسى كى متقاضى تهى۔ ترجمہ كر نے میں کس حد تک میں کامیاب ہوا ہوں، اہل نظر اصل اور ترجمہ کے موازنہ سے اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ امید ہے کہ توفیق باری تعالی میرے شامل حال رہی ہوگی۔
توحید کی فضیلت واہمیت اور کلمہ توحید "لا إله إلا الله” كے معانی، شروط اور فوائدوثمرات پر مشتمل اور نصوص قرآنیہ و حدیثیہ اور اقوال سلف سے مملوء اس رسالہ کو قارئین کے حوالے کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ اس ترجمہ کو ان کے لئے اسی طرح نافع اور مقبول بنائے جس طرح اس نےاصل کتاب كو لوگوں کے لئے نفع عام کا ذریعہ بنایا ہے۔ آمین۔
کتاب-کلمہ-توحید-لا-إله-إلا-الله