علامہ عبد الحمید رحمانی رحمہ اللہ
محرر: اسعد الرحمن سلفی
۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب کی تقریر اور ان کا جواب میں نے سنا تو مجھے دکھ ہوا۔ اور میں پیٹھ پیچھے دکھ کا اظہار نہیں کرتا ہوں۔۔۔
ایک مرتبہ احمد دیدات(ڈاکٹر صاحب کے استاد) کے ساتھ، ان سے پہلے جو عیسائیت پر سب سے زیادہ گفتگو کرتے تھے، مناظرات کرتے تھے۔۔اگر وہ زندہ ہیں تو اللہ ان کوشفا عطا فرمائے ورنہ اللہ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر کرے۔ امارات میں ہم لوگ یونائٹڈ امیرٹس میں ایک ہفتہ ساتھ تھے۔ تقریر کے دوران ایک ہی جگہ ہم لوگ موجود تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ پوری عیسائیت کو آپ اپنے مناظرات کے ذریعے demolish تو کر لیتے ہیں لیکن demolition کے بعد جب construction کی نوبت آتی ہے تو آپ عیسائیوں کو کون سی دعوت دیتے ہیں؟ کیا ہے آپ کی دعوت کا عنصر؟ کس چیز پر بلاتے ہیں؟ کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ مسلمان ہو جاؤ۔ میں نے پوچھا آخر کون سا اسلام؟؟ اسلام کی اتنی شکلیں ہیں کہ اصل اسلام کی شکل چھپ کے رہ گئی ہے۔۔۔
مشکل یہی کہ ہمارے وہ احباب جو شرعی علوم پورے طور پر حاصل کیے بغیر اس میدان میں آجاتے ہیں، وہ پریشانیاں اپنے لئے بھی پیدا کر لیتے ہیں اور دوسروں کے لئے بھی۔