تالیف: عزت مآب شیخ ابن باز رحمہ اللہ
ترجمہ: سیف الرحمن حفظ الرحمن تیمی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ نماز سے متعلق یہ مختصر تحریر ہے جسے میں ہر مسلمان مرد وعورت کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں، تاکہ ہر وہ شخص جو اس سے واقف ہوجائے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرنے کی پوری کوشش کرے،آپ کا ارشاد بھی یہی ہے کہ:” تم لوگ ویسے ہی نماز ادا کرو جس طر ح مجھے ادا کرتے ہوئے دیکھتے ہو” (صحیح بخاری)